منشیات فروشوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا کریک ڈاون، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی کارروائیوں میں تیزی، 48 گھنٹے کے اندر دو بڑی اور اہم کاروائیاں مکمل کرتے ہوئے 60 کلو گرام منشیات برآمد، ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں 60 کلو گرام منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ اس دوران تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق رنگ روڈ پشاور جمیل چوک پر کی جانیوالی پہلی کارروائی میں (30 کلو گرام) چرس برآمد کی گئی جبکہ ناردرن بائی پاس سروس روڈ پر کی جانیوالی دوسری کاررواءی میں (30 کلو گرام) افیون برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل