پرویز الٰہی کی نظر بندی معطل، فوری رہائی کا حکم

ویب ڈیسک: پرویز الٰہی کی گرفتاری معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری رہائی کا حکم دیدیا، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی، کوئی جلسہ جلوس کیا؟ اس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے کوئی جلسہ جلوس کوئی ہنگامہ نہیں کی، شہریار آفریدی کے خلاف اسی قسم کا آرڈر پاس کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ پرویز الٰہی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟ وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو یکم جون کوگرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں مسترد کر دیں