حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع

ویب ڈیسک: حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا، تین روزہ تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے ہو گا۔
دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی آج ہی ہو گا، عرس کے دوران علمی کانفرنس، قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا جائیگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں،امریکہ