سستی بجلی پیٹرال اور ڈالر کی قیمت کم ہونے سے مشروط

ویب ڈیسک: نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس