چہلم امام حسین علیہ اسلام کیلئَے سیکورٹی پلان تیار، بازار بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: چہلم امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر پشاور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا ئیں گے، بازاروں کو ماتمی جلوسوں کے لیے بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چہلم امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر پشاور پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات کی جائے گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے حساس اضلاع پشمول پشاور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت