خیبرپختونخوا میں 3 سال سے زائد تعینات افسران کی وفاق واپسی شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 3 سال سے زائد تعینات رہنے والے افسران کی وفاق کو واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کے گریڈ 17 سے 20 تک کے 7 ملازمین کو واپس اپنے محکمے رپورٹ کرنے کی ہدایت دیدی گئی جس کا محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے وفاق رپورٹ کرنے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی ریونیو اتھارٹی شاہ محمود، گریڈ 19کے سپیشل سیکرٹری خزانہ سفیر احمد اور گریڈ 19کے ڈپٹی سیکرٹری صحت طفیل محمد، آڈٹ آفیسر بلدیات عمران علی خان، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر بلین ٹری سونامی اسرار خان، اسسٹنٹ اکاﺅنٹس آفیسر پیہور کلیم اللہ اور اسسٹنٹ آڈیٹر پی اینڈ ڈی واجد علی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی؛ کراچی میں سینے کے انفیکشن کے مریض بڑھ گئے