مہنگائی کیخلاف وکلاء کا ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل کی جانب سے مہنگائی کیخلاف 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے، چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جس پر ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے 90 دنوں میں عام انتخابات کی تاریخ دیں اور انہیں کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں۔ حسن رضا پاشا نے مطالبہ کیا کہ ججز، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کی جائیں جبکہ بجلی، پٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت