مہنگائی زوروں پر، سائیکل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ویب ڈیسک: مہنگائی زوروں پر ہونے کی وجہ سے غریب عوام کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں سو فیصد تک بڑھ گئیں۔ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، حالیہ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ 9 ہزار میں ملنے والی مقامی سائیکل کی قیمت 19 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 10 ہزار میں ملنے والی درآمد شدہ سائیکل کی قیمت 22 ہزار روپے اور 18 ہزار کی سائیکل کی قیمت 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکلیں بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار درآمدی سائیکلوں پر ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ