یوم دفاع، خیبر تا چترال شہداء و غازیوں کو خراج تحسین پیش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر اور چترال میں شہداء پاکستان اور غازیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور عوام نے جوش و جذبہ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اگست کے آخری ہفتہ سے ہی ان اضلاع میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور عوام کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جا رہی ہیں۔ ان اضلاع میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں شہداء پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تمباکو ٹیکسز میں کمی، فنانس ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش