ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اب تک فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب فلمیں آفر ہو رہی تھیں تب صرف پنجابی فلمیں بن رہی تھیں، اس لئے کوئی فلم نہیں کی، انہوں نے کہا کہ میں نے ادکاری سے قبل متعدد شعبے آزمائے۔ اپنی زندگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر آج فلم میں اچھا کردار آفر ہو تو ضرور فلموں میں کام کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا، پھر کاروبار کرنے کا بھی سوچا لیکن جب ملازمت کرنے کی ضرورت پڑی تو پھر ایئر ہوسٹنگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کی لیکن پھر اس میں بھی زیادہ وقت نہ گزار سکی اور بعد ازاں ماڈلنگ کو بطور کیریئر چنا اور اس سے ہوتے ہوتے اداکاری کے میدان میں آ گئی۔
