سابق آئی جی سندھ

لیگی سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ویب ڈیسک: پچھلے کچھ عرصے سے علیل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق آئی جی سندھ سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے، رانا مقبول احمد گزشتہ 2 روز سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے رانا مقبول احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک اعلیٰ پائے کے انسان تھے، ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم اورنگزیب نے بھی رانا مقبول احمد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹیرین تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سینیٹر رانا مقبول نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا، لاکھوں امیدواروں کی شرکت