شرمیلا ٹیگور 14 سال بعد بنگالی فلم میں کام کرنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ریتوپرنا نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سمن گھوش کی آنے والی بنگالی فلم پوراٹاون میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شرمیلا ٹیگور 14 سال کے وقفے کے بعد بنگالی فلم میں کام کرنے پر راضی ہو گئی ہیں۔ سمن گھوش کی فلم میں شرمیلا ٹیگور مشہور بنگالی سپر سٹار ریتوپرنا سینگپتا کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔ فلم کی کہانی ماں بیٹی کے جذباتی رشتے کے گرد گھومتی دکھائی گئی ہے جس میں شرمیلا ٹیگور اور ریتوپرنا سینگپتا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
ڈائریکٹر سمن گھوش اس وقت کابلی والا کی فلم بندی میں مصروف ہیں جس میں متھن چکرورتی، عبیر چٹرجی اور سوہنی سرکار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سینئر بھارتی اداکارہ اس سے قبل کئی اہم فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

مزید دیکھیں :   کلبھوش سنگھ یادیو کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان