ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت فلم تیجاس میں ورون مترا کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔ ورون مترا نے حال ہی میں”رشک انڈیاز بہادر” میں کام کیا جسے بہت سراہا گیا۔ ان کا اگلا ٹائٹل تیجاس ہے جس کی کہانی ایک خاتون ایئر فورس پائلٹ کے غیر معمولی سفر کے گرد گھامتی ہے۔ فلم 2016 میں ترتیب دی گئی ہے لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کی تشہیر نہ ہو سکی۔
سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ورون مترا کے مقابل اداکارہ کنگنا رناوت تیجاس گل کے ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی جو ایک پائلٹ کا کردار ہے وہیں ورون مترا ایک میوزیشن کا کردار ادا کریں گے-
اس فلم میں دونوں کی کیمسٹری خاص توجہ کا مرکز ہوگی جس میں کنگنا پائلٹ جبکہ ورون ایک فن موسیقی سے وابستہ دکھائی دیں گے۔ یاد رہے کہ یہ فلم 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ تیجاس کو سرویش میوارا نے لکھا اور ڈائریکٹ بھی انہوں نے ہی کیا۔
