اسلام آباد : وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالفطر پر 22 سے 27مئی تک چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، وفاقی و سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے،
نوٹی فکیشن کے مطابق جمعتہ الوداع اور ہفتہ اتوار کی چھٹی کے ساتھ کل 6 چھٹیاں ہونگی، عید کی چھٹیوں کے دوران عوامی مقامات، مارکیٹس بند رہیں گی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران صرف مخصوص دکانیں کھلی رہیں گی۔