COVID19updateFB 1

میئر اسلام آباد کو سنگین کرپشن چارجز ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا

اسلام آباد : میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو سنگین کرپشن چارجز ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد نے پورے شہر میں غیر قانونی طور پر بس اڈے اکشن کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں ،

معطل کرنے کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی، چارج شیٹ کے مطا بق وفاقی حکومت کو انصر عزیز کے خلاف بھجوایا گیا ریفرنس درست ثابت ہوا اور الزامات کے مطابق میئر اسلام آباد اگست 2019 کو دیئے گئے کنٹریکٹ کی تبدیلیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ،معاہدے کرنے کے بعد ایڈوانس رقم وصول کرنے کی شرائط کوبھی تبدیل کرنے میں ملوث پائے گئے، میئر اسلام آباد اور ڈی ایم اے سٹاف سے ملی بھگت کر کے ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کو ایڈوانس رقم اور متعدد شرائط سے آزاد کر دیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

چارج شیٹ کے مطابق بس سٹینڈ حاصل کرنے والی کمپنی کے پاس اب آبپارہ ، فیصل مسجد ، جی 9 ، جی 11 اور آئی 10 کے بس سٹینڈز کا قبضہ ہے ، اربوں روپے کمانے والے یہ پانچوں بس سٹینڈز کا ٹھیکہ پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیے گئے ہیں،

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مئیر اسلام آباد سمیت ڈی ایم اے کے متعدد افسران و اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے،