پٹرول بم

نگران حکومت نے پٹرول بم مار دیا، پٹرول 26، ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک: نگران وفاقی حکومت نے پھر پٹرول بم چلاتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر کو ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا۔

مزید دیکھیں :   جشن عیدمیلاد النبیﷺ پر صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا پیغام