طورخم سرحد پر سکینر خراب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

ویب ڈیسک: طورخم سرحد پر امپورٹ ٹرمینل میں سکینر خراب ہونے کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے طورخم روڈ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ سکینر خراب ہونے کے باعث فروٹ، سبزی و دیگر اشیائے خوردو نوش سے بھرے درجنوں ٹرک طورخم سرحد پر کھڑے ہیں، بارڈر کھلنے کے بعد رکاوٹیں پیدا کرنا ظلم ہے۔
طورخم سرحد پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ بارڈر کھول دی گئی ہے لیکن سکینر خراب ہونے سے کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا ہے، سکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی کلیئرنس سست روی کا شکار ہے جو الگ سے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ طورخم سرحد پر ایک سکینر خرابی سے پورا کلیئرنگ کا عمل رک گیا ہے، پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ کے لئے الگ دو ڈیجیٹل سکینر کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

مزید دیکھیں :   رواں سال دہشتگردوں کے 198 مالی معاونین کیخلاف کیسز رپورٹ