عہدے کا غلط استعمال، امریکہ کےسابق سفیر کو تین سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق رچرڈ اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
سابق سفیر رچرڈ اولسن نے پچھلے برس جون میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے تفتیش کاروں کو جھوٹا بیان دیا اور غیرملکی حکومتوں کیلئے لابنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
سماعت کے موقع پرآبدیدہ 63 سالہ سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسے اقدامات میں اہم ای میلز ڈیلیٹ کرنا اور انٹرویو کے دوران ایف بی آئی سے جھوٹ بولنا بھی شامل تھا۔
رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے 2016 میں ریٹائرہوگئے تھے، وہ 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں۔

مزید دیکھیں :   شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کا انعقاد بنیادی ہدف ہے، نگران وزیرخاجہ