نسیم شاہ فٹنس مسائل کا شکار، ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر، ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی شرکت مشکوک، ذرائع کے مطابق قومی پیسر کی دبئی میں ابتدائی سکینز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیاء کپ میں انہیں لگنے والی چوٹ انہیں پورے سالانہ کیلنڈرر کے باقی میچز سے باہر کر سکتی ہے اور یہاں تک کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے پورے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کابھی امکان ہے کیونکہ ان کے حالیہ ہونے والے سکین سے ان کے دائیں کندھے میں انجری کا انکشاف ہوا ہے جو پہلے سے بھی زیادہ خراب حالت میں ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں پی سی بی دوسرے آپشن پر غور کرے۔ اگر ان کے دوبارہ ہونے والے ٹیسٹ بھی پہلے ٹیسٹ کے نتائج جیسے ہی رہے تو امکان ہے کہ نسیم شاہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کیساتھ ساتھ 2024 میں ہونےوالی پاکستان سپر لیگ سے بھی محروم ہو جائیں۔

مزید دیکھیں :   خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان