فالس فلیگ آپریشن کی سازشیں

بی جے پی کو جنگ کے بہانے کی تلاش، فالس فلیگ آپریشن کی سازشیں

داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے اورانتخابات میں فتح کے لئے عوام میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرکے سابق گورنراوربھارتی میڈیانے بھی سیزفائرمعاہدہ سبوتاژکرنے کی بھارتی کوششوں کورپورٹ کیا، فالس فلیگ آپریشن کی سازشیں رپورٹ.
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بی جے پی آنے والے انتخابات میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے جنگ شروع کرنے کابہانہ ڈھونڈنے کی اپنی پرانی عادت دہرانے پر عمل پیرا ہے، راجھستان، مہاراشٹراہ، چھتیس گڑھ، جھار کھنڈ، مدھیا پردیش، ہریانہ اور کرناٹکا کی ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب یہ لوگ عوام کے پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان پر، ہندوستان میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام مودی کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ نسخہ ہے جو کہ اب ایک بار پھر آزمایا جا رہا ہے.
ہندوستانی میڈیا کے مطابق 16 ستمبرکو اُڑی سیکٹر میں کئی ہندوستانی افسران اور فوجی اہلکاردہشت گردوں سے مڈ بھیڑ میں مارے گئے ۔
ہندوستانی فوج کی جانب سے ، اننت ناگ سے بھی کچھ ایسے ہی آپریشن کی خبریں 12 ستمبر کو بھی موصول ہوئی ہیں جہاں ایک لیفٹیننٹ کرنل، ایک میجر اور ایک ڈی ایس پی مارا گیا تھا۔
لائن آف کنٹرول کے گرد و نواح میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے موصول ویڈیوز سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور کسی فوجی آپریشن کی کوئی علامات موجود نہیں۔
فالس فلیگ آپریشن ایک ایسا ڈرامہ ہے جو ہندوستان کی طرف سے مختلف مقاصد کے حصول کے لئے رچایا جاتا ہے جن میں سے ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی سے ہٹائی جا سکے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس اور دیگر بہت سے آڈیو وڈیو شواہد بھی اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہندوستانی افواج ، سیاسی مقاصد کے لئے لائن آف کنٹرول کے اطراف دہشت گردی پھیلانے میں مصروف کار ہیں جس کے لئے وہ جعلی مقابلے دکھا اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں تاکہ مودی کے پرانے حربے یعنی جنگی جنون کو ہوا دی جا سکے۔
ہندوستانی میڈیا ہی کے بیانات سے ایسے شواہد بھی ملتے ہیں کہ مودی حکومت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، ہندوستان کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مسلسل جنگ بندی کی خلاف کرتا رہے تاکہ لائن آف کنتڑول پر جنگی حالت بنی رہے۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال کی پیشنگوئی کہ مودی عام انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا آپریشن کر سکتا ہے بھی مودی سرکار کے مذموم عزائم کی عکاس ہے.

مزید دیکھیں :   عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی