پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نئی تعینات ہونے والی رجسٹرار جزیلہ اسلم نے کل سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ سماعت کا روسٹر جاری کر دیا۔
نئی رجسٹرار جزیلہ اسلم کے دستخط سے جاری روسٹر کے مطابق 15 ججز پر مشتمل فل کورٹ کل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، فل کورٹ کی سربراہی چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن فل کورٹ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی فل کورٹ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی فل کورٹ میں شامل ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد وحید بھی فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔
Load/Hide Comments