ویب ڈیسک: ایشین چیمپئنز لیگ کا میلہ ایران میں لگایا جا رہا ہے جس کا افتتاحی میچ سعودی فٹ بال کلب النصر اور مقامی کلب پرسیپولیس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سٹار پرتگیز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے اپنی سعودی کلب کی ٹیم النصر کے ہمراہ ایران پہنچ گئے ہیں، تہران پہنچنے پر ان کا شائقین نے شاندار استقبال کیا۔ ایشین چمپئنز لیگ کے افتتاحی میچ میں سعودی کلب النصر کا مقابلہ ایرانی کلب پرسیپولس کے خلاف ہوگا۔ سعودی ٹیم اور بالخصوص رونالڈو کے ایران پہنچنے پر فٹبال شائقین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
