ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر افغان حکومت سے لڑکیوں کے سکول جانے کی درخواست کر دی ہے۔ انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا غیر انسانی اقدام ہے، طالبات پر سکول کے دروازے بند ہونے کو دو سال مکمل ہو گئے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جا رہی۔ انتونیو گوتریس نے مزید لکھا ہے کہ لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی لگانا انسانی حقوق کی بلاجواز خلاف ورزی ہے جس سے پورے ملک کو طویل المدتی نقصان پہنچ رہا ہے۔
