بم دھماکوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ حافظ حمد اللہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اسلام، ملک اور امن کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے، جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللّٰہ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہاء ہے۔

مزید دیکھیں :   ایم ڈی کیٹ سکینڈل میں منظم گینگ ملوث ہے، سی سی پی او