ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر مزید گر گئی، انٹربینک میں 294اعشاریہ 50 روپے پر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی کمی کے ساتھ ساتھ سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے بعد روپے کی بحالی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔
انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 294اعشاریہ 50 روپے پر آگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 295 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 175پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 900 ہوگیا۔
