پاکستان نے یوکرین کو ہتھیارفروخت کرنے کا الزام مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر بات چیت ہوئی ہے، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیرجانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔

مزید دیکھیں :   الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری میں کرانے کا اعلان