ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ادویات کی فروخت پر 2ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کمال احمد اور اشفاق احمد کو نمک منڈی سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے بڑی مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید دیکھیں :   وارم اپ میچ، پاکستان کو چھو کر کامیابی کیویز کی جھولی میں جا گری