چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 3 کیسز نمٹا دیئے

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورجبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

مزید دیکھیں :   مستونگ روڈ پر زوردار دھماکہ، 47 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی