ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز قرا دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے۔ رہنماء پی پی منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے رکن سندھ سے ملاقات کے دوران عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کردیں۔
ملاقات کے بعد منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں، انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ منظور وسان کے مطابق سندھ میں اعلیٰ عہدیدار ایم کیو ایم میں سے ہیں، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی، ان کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے شور شرابا سمجھ سے بالا تر ہے۔
