ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف علاقے پھندو روڈ پر سبزی منڈی کے مقام پر سوزوکی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق امدادی ٹیم نے فوری طور پر حادثہ کے مقام پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
