تذکرہ پر افغانوں کو واپسی کی عارضی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: پاک افغان بارڈر طورخم سرحد کے راستے افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کو تذکرہ (شناختی کارڈ) پر واپسی کی عارضی اجازت مل گئی ہے ، اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل افغان شہریوں کو پارسپورٹ اور ویزہ پر اپنے ملک افغانستان جانے کی اجازت تھی تاہم افغان تذکرہ (شناختی کارڈ) پر انہیں چند دنوں کی عارضی اجازت دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر حالات خراب ہونے کی وجہ سے سرحد پر رش بن گئی تھی جس کے بعد افغان شہریوں کو عارضی اجازت کی سہولت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 6افراد زخمی