ویب ڈیسک: ہزارہ ڈویژن کے ضلع بٹگرام میں کار کو حادثہ، تفصیلات کے مطابق پاشتو آلائی براچھڑ سے بنہ آلائی جانے والی کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا اغاز کر دیا لیکن حادثہ میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ حادثہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنہ آلائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
