ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب سے متعلق پی پی کی باتیں سنی سنائی ہیں، ابھی فیلڈ تیار ہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح ہوگی؟
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں 14 مہینےعزت سے گزارے، خواہش ہے الیکشن بھی بطور اتحادی لڑیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں، آصف زرداری کی خواہش کا احترام ہے، ہماری بھی وہی خواہش ہے۔
پیپلز پارٹی کا فواد حسن فواد اور احد چیمہ کا رشتہ ہم سے جوڑنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بارے میں تاثر ہے کہ تعیناتیاں پیپلز پارٹی کی مرضی سے ہوتی ہیں۔
