خورشید شاہ

وفاق میں نگران حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے آصف زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80ء کی دہائی میں چلے جائیں گے، ن لیگ اس سے خود بھی بچے اور ہمیں بھی بچائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، ن لیگ اور نوازشریف کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں کہ مزید 5 سال ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے۔
پی پی رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، وفاق میں نگران حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے کچھ لوگ بیٹھے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہماری مرضی سے حکومت نہیں بنی ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی ان ہی سے ہے، ن لیگ والے اپنے ہیں، شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ سندھ میں ترقیاتی سکیمیں رُکی ہوئی ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھڑا دھڑ کام چل رہا ہے، سندھ کے افسروں کو کہیں پوسٹنگ نہیں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :سکندر مسیح نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا