نیب کی سیاستدانوں کیخلاف کرپشن ریفرنسز کھولنے کی درخواست

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اہم پیشرفت، تفصیلات کے مطابق ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد نیب نے نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے اربوں روپے مالیت کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت اسلام آباد میں کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
چیئرمین نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور مراد علی شاہ کے خلاف کیسز کھولنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنس دوبارہ کھولنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل جائیگا۔

مزید پڑھیں:  گلالئی اسماعیل کا نام بھی خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل