ڈالر مزید سستا،پاکستانی روپے کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی

ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت 293اعشاریہ 75 روپے پر آگئی ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 15 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 293 روپے 75 پیسے پرآگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 294 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اگر اسی رفتار سے ڈالر مزید سستا ہوتا رہا تو امکان ہے کہ اس سے ملکی کرنسی مستحکم ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئِی انٹرا پارٹی اانتخابات معطل کرنے کی استدعا، سماعت ملتوی