ویب ڈیسک: کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ کے قتل کیخلاف سکھ کمیونٹی نے پشاور میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاج میں شریک سکھ کمیونٹی کے مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ کمیونٹی کی انڈیا سے آزادی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائَے۔
یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان تنازع نے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ چند روز قبل کینیڈین حکام نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا جس کےبعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جون میں کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
