اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ، 3 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا جس دوان 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر قائم جینن پناہ گزینوں کے کیمپ پر کارروائی کی جبکہ اس دوران پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہا اس دوان 2 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور الفتح پارٹی سے وابستہ تنظیم الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کمانڈر محمد ابو الباحہ کے گھر کو گھیر لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 65 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین حد عبور