ترجمان دفترخارجہ

افغانوں کو واپس اپنے ملک چلے جانا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیے، افغانوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین 40 سال سے پاکستان میں ہیں، یہاں پاکستان میں عزت سے زندگی گزار رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہورہا لیکن افغانوں کے پاس مہاجرین ہونے کے کاغذات ہونے چاہئیں۔
ممتاززہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف پالیسی پرعمل ہوگا، ملکی سیکورٹی اہم ہے، اس کے علاوہ سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی فیصلہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین سے متعلق افغانستان سے بات ہوتی رہتی ہے، دیکھنا ہوگا کہ افغانستان میں کیسے حالات ہیں، کیا افغانستان میں اب بھی جنگی صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں:  لاس ویگاس، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک، متعدد زخمی