خیبر، ٹمبر مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، اہلکار معطل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی انتظامیہ نے بگیاری فارسٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹمبر ضبط کر لی اور ملوث اہکاروں کو معطل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹمبر کی سمگلنگ روکنے میں خیبر فارسٹ ڈویژن کے عملے کی غفلت اور ناکامی کا نوٹس لیا اور وادی تیراہ سے غیر قانونی لکڑی سے بھرے دو گوداموں کو سیل کر دیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر خیبر نے غفلت برتنے پر خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے رولز 6 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سات اہلکاروں کو 120 روز کے لئے معطل کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ معاملے کی مزید تفتیش کے لیے دو افسران پر مشتمل فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  خون کےآخری قطرےتک پاک فوج وطن کی حفاظت کریگی،آرمی چیف