ویب ڈیسک: پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایران آنے پر میزبان ملک کی فالج سے متاثرہ فنکارہ فاطمہ حمامی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سٹار فٹ بالر رونالڈو کو پورٹریٹ کا تحفہ دیا جس کے جواب میں رونالڈو نے ان کو اپنی نمبر والی شرٹ تحفہ کے طور پر دی۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں ایران میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم انصر کلب کے ہمراہ موجود ہیں۔ ایرانی فنکارہ فاطمہ حمامی کے جسم کا 85 فیصد حصہ پیدائشی فالج زدہ ہے، اس کے باوجود وہ بڑی مہارت کے ساتھ اپنے پیروں سے پینٹنگز بناتی ہیں۔
