مہنگائی میں اضافہ،مزید 9فیصدشہری خط غربت سے نیچے چلے گئے

ویب ڈیسک:بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور غربت میں اضافہ کے باعث مڈل کلاس مسلسل سمٹنے لگی ہے اور سفید پوش طبقے کے مزید 9فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مسلسل پیٹرول بم گرانا معمول بن گیا ہے جس سے مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے لوگ زندہ رہنے کے لئے اپنے زیور اور د وسری اشیاء بیچنے ، علاج نہ کرانے اوربچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق خلیل کے مطابق آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہے
ایک طرف مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی اخراجات میں کمی آ رہی ہے گھروں کے تعمیر بند ہو گئی ہے جس سے بڑی تعداد میں ڈیلی ویجیز مزدور متاثر ہو رہے ہیں پشاور میں غربت میں مسلسل اضافہ کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے لوگوں کی آمدن کم اورمہنگائی بڑھ رہی ہے معیشت اورمعاشرے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے مڈل کلا س کی تو کمرٹو ٹ گئی ہے۔ حکمرانوں سے نا امید شہریوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی زندہ رکھ رہی ہے ان سے تو کوئی توقع نہیں آگے بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ ابھی بہت مشکل حالات ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبار ندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بمباری ‘غزہ کی 650سالہ قدیم مسجد شہید