مہنگائی، آج گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے بیٹھیں گے، سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔ گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ معاشی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سستی بجلی بن سکتی ہے لیکن کمیشن کے لیے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگ جاگیں گے تو بات بنے گی، آج پنجاب کے گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھیں گے جبکہ سندھ اوربلوچستان بھی جائیں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے.

مزید پڑھیں:  سائفرکیس،سابق وزیراعظم اورقریشی پر12دسمبرکوفردجرم عائدہوگی