قومی خزانے کو 136کیسز میں مبینہ طور پر 120 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، پشاور میٹرو جیسے بڑے کیسز بھی شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: نیب ترامیم کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے دوبارہ فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کےمطابق نیب پشاور کے ذرائع کے مطابق قومی خزانے کو 136کیسز میں مبینہ طور پر 120 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، بلین ٹری سونامی، پشاور میٹرو جیسے بڑے کیسز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دوبارہ کھلنے والےکیسز میں 2 سابق وزرائے اعلیٰ، 11 سابق صوبائی وزراء کے کیسز کو بھی شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مالم جبہ کیس بھی کھل گیا ہے جس میں دو وزرائے اعلی کیخلاف انکوائریز کھل گئیں۔ بلین ٹری اور میٹرو بس کرپشن کیسز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب نیب نے جعلی اکاؤنٹس کے تمام 43 کیسزکھولنے سمیت 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق فیصلہ آج قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، نیب کی قانونی ٹیم احتساب عدالتوں سے دس ریفرنسزدوبارہ کھولنے کی استدعا کردی گئی۔
