چھٹیاں ختم، نجی کلینکس وہسپتال چلانیوالے ڈاکٹر سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں چھٹی پر گئے ڈاکٹرز کے اپنے نجی کلینکس اور ہسپتال چلانے کے انکشاف پر محکمہ صحت حرکت میں آ گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ارسال کئے گئے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میل و فی میل میڈیکل آفیسرز اور سپشلسٹ ڈاکٹرز محکمہ صحت سے چھٹی لے کر ہسپتال کے قریب ہی اپنے نجی کلینکس اور ہسپتال چلا رہے ہیں۔
مراسلہ مِں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ڈاکٹرز کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے آئے عوام بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا یہ طرز عمل محکمہ صحت کے لیے باعث افسوس ہے۔
مراسلہ میں رخصت پر گئے تمام تر طبی عملے کو فوری واپس آ کر سات دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نئی حلقہ بندیوں پر نون لیگ کا اعتراض، عدالت جانے کا اعلان