ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کے تھانہ ٹاون کی حدود میں چھاپہ کے دوران پشتخرہ پولیس پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں اشتہاری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اشتہاری کی فائرنگ سے پولیس ٹیم بال بال بچ گئی جبکہ اشتہاری پشتخرہ سمیت دیگر تھانوں کو کئی مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
