ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماء اور کارکنان نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں کریں، نواز شریف انشاءاللہ 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، نواز شریف کے دور میں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا۔
