ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔
انسانی حقوق کی کارکن بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ صنم جاوید سمیت 5 خواتین اور 6 مرد کارکنان جنہیں اے ٹی سی لاہور نے 23 ستمبر کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت دی تھی، انہیں مبینہ طور پر کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ ہاٸی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
