ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کر دی گئی۔ ذرئع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں سابق وزیر اعظم کی سہولیات مہیا کر دی گئیں ہیں تاہم اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئَے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تاحال اٹک جیل میں موجود ہیں، اس موقع پر انہوں نے ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہ ہونے کا بھی کہا تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد کر دیا جائیگا۔
