آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس معاملے میں بھی بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے کام لے رہا تھا اور قومی ٹیم نے ویزوں مین تاخیر کے باعث دبئی میں ٹیم کے اشتراک کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بالآخر بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاسپورٹ کے لیے کال آئی ہے۔ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان سکواڈ کے بھارتی ویزے منظور ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی سی سی کا بھی کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں۔
میا ایونٹ کیلئے ویزون میں تاخیر کی شکایات کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان پی سی بی عمر فاروق کے مطابق ٹیم کو اپنے پاسپورٹ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے لینےکو کہہ دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب بھارتی ہائی کمیشن سے تمام 33 پاسپورٹ لے لیےگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے اورکہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں اور جلد سکواڈ ممبران کو پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات مل جائیں گی۔ ابتدائی طور قومی ٹیم کو 25 ستمبر کو دبئی پہنچ کر 2 دن ٹھہرنا تھا لیکن اب وہ منصوبہ منسوخ ہوگیا ہے۔ منصوبے کے مطابق قومی ٹیم 27 ستمبر کو دبئی پہنچے گی جس کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد جائے گی جہاں 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ وارم اپ میچ شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی علی الصبح بھارت کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلےگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا